دہشتگردوں کو واپس لانے کی پالیسی جنرل باجوہ، فیض اور بانی پی ٹی آئی کی تھی
میٹنگ میں لوگوں نے دہشتگردوں کو واپس لانے پر تحفظات کا اظہار کیا، مجھے نہیں یاد کہ آپریشن کیلئے 3ماہ کی مدت کا کہا گیا ہو، بلوچستان میں موجود دہشتگردوں کے تانے بانے ایران اور افغانستان میں بھی ہے۔وزیردفاع خواجہ آصف
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 20 مارچ 2025
21:24
(جاری ہے)
ہمیں جتنی شدت کے ساتھ مخالفت کرنی چاہئے تھی شاید ہم اثرات کو صحیح طرح اندازہ نہیں کرسکے۔واپس لاکر بسائے گئے افراد کی تعداد 4 ہزار کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے۔کچھ بندے اس پالیسی کے تحت آچکے تھے ، بلوچستان میں موجود دہشتگردوں کے تانے بانے ایران اور افغانستان میں بھی ہے۔
مجھے نہیں یاد کہ آپریشن کیلئے 3ماہ کی مدت کا کہا گیا ہو، دہشتگردوں کے خلاف کائنٹکٹ آپریشن چل رہے ہیں۔میٹنگ میں اگر مدت سے معلق بات ہوئی تو ہم اس کو نہیں لیں گے۔مزید برآں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کیمرہ بریفنگ ہوئی ، ان جماعتوں نے اجلاس میں شرکت نہیں کی جو دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہیں یا پھر ان میں اتنی ہمت نہیں کہ ان دہشتگردوں کے سامنے کھڑی ہوسکیں۔پی ٹی آئی پھر پاکستان کے سکیورٹی ایشو پر بڑی میٹنگ سے باہر رہی،عمران خان اپنی حکومت میں بھی سکیورٹی میٹنگ میں اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے سے انکاری رہا، عمران خان نے اپنے دور میں دہشتگردی کا بیج بویا جس کی وجہ سے آج ہر روز شہادتیں ہمارے نصیب میں لکھی گئی ہیں۔نہ وہ پالیسی بنتی اور نہ دنیا کو مطلوب دہشتگردوں کو پاکستان میں بسایا جاتا۔کے پی وزیراعلیٰ علی امین اسی میٹنگ بارے بیانات دے رہے، قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے پر کنفیوژن پیدا کی جارہی ہے، وہ اعلامیہ جو پاکستان کی تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی۔ علی امین گنڈا پور کہتے آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، میں کہتا ہوں کہ نیاآپریشن نہیں ہونے جارہا، نہ ہی نئے آپریشن بارے کوئی بات ہوئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
قطر کی آبنائے ہرمز کے قریب قطری آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت اور شدید ردعمل
-
راولپنڈی: گورکھپور ناکے پر پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑ پڑے
-
عظمیٰ بخاری کو چاہیئے CCD والوں کیلئے ستلج فلم کا پریمئر رکھ لے!
-
شفیع جان صاحب! اگر سب جھوٹ ہے تو وہ کونسا بل ہے جو 30 اپریل کو پاس ہوا
-
چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لاکر 50 ارب سالانہ ٹیکس وصولی کا پلان
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کے بعد کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کر دیا
-
کرغزستان سے تجارت، انڈسٹری میں تعاون بڑھاناچاہتے ہیں. صدر زرداری
-
عمران خان کی قید تنہائی، جیل میں خلاف قانون سلوک کے سنگین الزامات نظر انداز نہیں کر سکتے.اسلام آباد ہائیکورٹ
-
خیبرپختونخوا میں ایم اے پاس افراد بھی خاکروب کےلئے درخواست دے رہے ہیں. جسٹس حسن اظہر
-
یومِ آزادی کی آتش بازی کے بعد واشنگٹن ڈی سی دنیا کا آلودہ ترین بڑا شہر بن گیا
-
’ہماری ملاقاتوں کا تماشہ مت بنائیں؟ کوئی سوال نہیں ہے تو فضول ٹائم ضائع نہ کریں‘
-
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورت حال میں تبدیلی کا امکان ہے. محکمہ موسمیات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.