
غزہ میں ہلاکتوں اور تباہی کے نئے دور پر گوتیرش کا اظہار مذمت
یو این
جمعرات 20 مارچ 2025
22:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں ہلاکتوں اور تباہی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے پر افسوس اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔
برسلز میں یورپی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ فلسطینی لوگوں نے پہلے ہی بہت زیادہ تکالیف کا سامنا کیا ہے۔ ان کے مصائب میں کمی لانے کے لیے جنگ بندی کا احترام، غزہ بھر میں انسانی امداد کی بلارکاوٹ فراہمی اور تمام یرغمالیوں کی بلاتاخیر اور غیرمشروط رہائی ضروری ہے۔
سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام ہی مشرق وسطیٰ میں قیام امن کا واحد راستہ ہے جس تک پہنچنے کے دروازے کھلے رکھنا ضروری ہیں۔
(جاری ہے)
غزہ میں بدترین حالات کا خدشہ
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران غزہ میں اس کے پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
حالیہ ہلاکتوں کے بعد اکتوبر 2023 سے جاری غزہ کی جنگ میں ادارے کا جانی نقصان 284 ہو گیا ہے۔ لوگوں کو امداد اور ضروری خدمات کی فراہمی کے دوران ہلاک ہونے والے ان لوگون میں اساتذہ، معالجین اور طبی معاونین بھی شامل ہیں۔
'انروا' کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ فضا، سمندر اور زمین سے غزہ پر اسرائیل کی بمباری تیسرے روز بھی جاری رہی۔ زمینی حملے شروع ہونے کے بعد خدشہ ہے کہ آنے والے ایام میں حالات بدترین صورت اختیار کر سکتے ہیں۔
کمشنر جنرل کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے اںخلا کے احکامات جاری ہونے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ دوبارہ نقل مکانی کر رہے ہیں جن کی اکثریت پہلے ہی بے گھر ہو چکی ہے۔
غزہ کے محاصرے میں بھی شدت آ رہی ہے اور اسرائیل کے حکام نے تین ہفتے سے علاقے میں ہر طرح کی انسانی امداد اور تجارتی سامان کی ترسیل کو روک رکھا ہے۔انہوں نے جنگ بندی کی تجدید پر زور دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس میں مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔ غزہ میں تمام یرغمالیوں کو باوقار انداز میں رہا کیا جانا چاہیے اور علاقے میں انسانی امداد و تجارتی سامان کی بلارکاوٹ فراہمی یقینی بنائی جائے۔
موسمیاتی مسئلے پر انتباہ
انتونیو گوتیرش نے برسلز اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی سے برپا ہونے والے تشویشناک حالات کا تذکرہ بھی کیا اور دنیا کی کمزور آبادی پر اس مسئلے کے منفی اثرات کو باعث تشویش قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی موسمیاتی صورتحال پر اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ 2024 معلوم موسمیاتی تاریخ کا گرم ترین سال تھا جب عالمی حدت میں اضافے نے پہلی مرتبہ 1.5 ڈگری سیلسیئس کی حد سے تجاوز کیا۔
اب یہ سننا عام بات ہے کہ ہم نے گرم ترین دہائی کے گرم ترین سال میں گرم ترین مہینے کا گرم ترین دن دیکھا ہے۔سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ بڑھتی عالمی حدت کے تناظر میں 1.5 ڈگری کے ہدف کا حصول اب بھی ممکن ہے لیکن اس کے لیے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں بڑے پیمانے پر کمی لانا ہو گی اور معدنی ایندھن سے قابل تجدید توانائی کی جانب منتقلی کی رفتار کو بڑھانا ہو گا۔
مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.