فیصل آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا

جمعہ 21 مارچ 2025 00:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2025ء) فیصل آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی سرور گینگ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے سرغنہ گینگ غلام سرور کو ساتھی رستم سمیت گرفتار کر لیا۔ملزمان ضلع فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 09 عدد موٹر سائیکل اور 7لاکھ10ہزار روپے کی برآمدگی کی گئی ۔ملزمان موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان سے مزید انٹیرو گیشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :