اداکارہ ایشا دیول کی 14سال بعد’’تم کو میری قسم‘‘کے ذریعے فلموں میں واپسی

جمعہ 21 مارچ 2025 12:43

اداکارہ ایشا دیول کی 14سال بعد’’تم کو میری قسم‘‘کے ذریعے فلموں میں ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر اور اداکارہ، ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول 2000 کی دہائی میں سب سے زیادہ زیر بحث اداکاراں میں سے ایک تھیں۔ انہوں نے بالی وڈ میں اپنا آغاز 2002 میں فلم’’کوئی میرے دل سے پوچھے‘‘اور اس کے بعد 'نہ تم جانو نہ ہم'، 'کیا دل نے کہا'، 'دھوم'، 'نو انٹری' جیسی فلموں میں اداکاری کے جلوے دکھاتی نظر آئیں۔

اپنے ڈیبیو سے پہلے بھی ایشا دیول اپنی عظیم خاندانی میراث کی وجہ سے ہمیشہ توجہ کا مرکز رہیں، اگرچہ اداکارہ کا کیریئر کا گراف بہت شاندار نہیں رہا البتہ ان کی ذاتی زندگی میڈیا کے چرچوں میں خاصی رہی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ایشا دیول نے انکشاف کیا کہ وہ اجے دیوگن سمیت اپنے کئی ساتھی اداکاروں کے ساتھ کیسے منسلک کی گئیں اور کس طرح اپنے سابق شوہر، بھرت تختانی کے ساتھ علیحدگی کے بعد کیسے تعلقات رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ اب 14 سال بعد’’تم کو میری قسم‘‘کے ذریعے فلموں میں واپسی کر رہی ہیں، جنہوں نے دی کوئنٹ کو دیے انٹرویو میں مختلف معاملات پر گفتگو کی۔29 جون 2012 کو ایشا دیول ممبئی کے اسکون مندر میں ایک مختصر شادی کی تقریب میں بھرت تختانی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔اپریل 2017 میں، یہ اعلان کیا گیا تھا کہ جوڑا اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہا ہے اور اداکارہ نے اکتوبر 2017 میں ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں اپنی بیٹی کو جنم دیا جس کا نام رادھیا رکھا، بعدازاں 10 جون 2019 کو انہوں نے اپنی دوسری بیٹی میرایا کو جنم دیا۔

تاہم 6 فروری 2024 کو دیول اور تختانی نے شادی کے 12 سال بعد علیحدگی کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا۔اداکارہ جو اپنی بیٹیوں، رادھیا اور میرایا کی کو پیرنٹنگ کر رہی ہیں، نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پوری کوشش کی ہے کہ ان کی علیحدگی ان کے بچوں کی صحت پر اثر انداز نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :