صدر مملکت کا عید الفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں کمی کا اعلان

آصف علی زرداری نے قیدیوں کی سزاوں میں 180روز کی کمی کی منظوری دیدی، صدر مملکت کی جانب سے سزاوں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی گئی ہے

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 21 مارچ 2025 12:37

صدر مملکت کا عید الفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 مارچ 2025)صدر مملکت آصف زرداری نے عید الفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں کمی کااعلان کر دیا ، صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں 180روز کی کمی کی منظوری دیدی، صدرمملکت آصف علی زرداری نے سزاوں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی۔

آصف علی زرداری نے قیدیوں کی سزاوں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان کرتے ہوئے قیدیوں کی سزاوں میں 180 دن کی کمی کر دی ہے۔سزاوں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ، ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ ایک تہائی قید مکمل کرنے والے65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں اور ایک تہائی قید مکمل کرنےوالے60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے سزاﺅں میں معافی کا اطلاق بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں پر بھی ہو گا۔ ایک تہائی سزا پوری کرنےوالے 18 سال سے کم عمر افراد پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

سزاوں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پرنہیںہوگا۔ سزاوں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغوائ، دہشتگردی میں سزا یافتہ مجرموں سمیت سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم ، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ کمی کا اطلاق غیرملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ءکے تحت سزا یافتہ افراد پرنہیں ہوگا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے سزاوں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 اور رولز آف بزنس کے رول 15 اے کے تحت دی ہے۔خیال رہے کہ ہر سال عید الفطر اور یومِ آزادی پر بھی صدر مملکت کی جانب سے قیدیوں کی سزاوں میں کمی کا اعلان کیا جاتا ہے۔