
خواتین کی وراثت کے حقوق سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کی تحسین
جمعہ 21 مارچ 2025 13:56
یہ فیصلہ معاشرے میں بڑی تبدیلی لائے گا کیونکہ پاکستان میں خواتین کو عموماََ اپنے وراثت کے حقوق سے بڑے پیمانے پر محرومی کا سامنا ہوتاہے، اور اسکے لئے اکثر قدیم رسم و رواج اور پدرشاہی اصولوں کا سہارا لیا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس منظم ناانصافی نے خواتین کی معاشی پسماندگی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس سے ان کی مالی آزادی اور بااختیاری محدود ہوگئی۔
موبی لنک بینک کے صدر اور سی ای او حارث محمود چوہدری نے کہا، ''پاکستان میں صنفی مساوات کے حوالے سے خواتین کا ایک پیچیدہ تعلق ہے، جس سے وراثت کے طریقوں میں منظم تعصبات کی نشاندہی ہوتی ہے۔ موبی لنک بینک مالی انصاف کے سلسلے میں خواتین کے وراثت میں جائز حق کے لئے طویل عرصے سے مہم چلا رہا ہے۔ پدرشاہی نظام اور غلط رسم و رواج جیسے جہیز، کزن اور قرآن سے جبری شادیاں اکثر خواتین کو خاندانی جائیداد میں ان کے جائز حصے سے محروم کر دیتی ہیں۔ جب وراثت کی تقسیم کا وقت آتا ہے تو عورتیں عملی طور پر کہیں نظر نہیں آتی ہیں، اور یہی ایسا موقع ہوتا ہے جب ہم ان کے ہاتھ مضبوط کرکے اور طویل مدتی مالی آزادی کی پیش کش کرکے انکے لئے نمایاں اہمیت پیدا کرتے ہیں۔''
موبی لنک بینک کی مہمInvisible Heirs کا مقصد خواتین کے وراثتی حقوق سے متعلق دیرینہ مسائل کو اجاگر کرنا، اور ان کے حل کے لیے سماجی مدد حاصل کرکے عوامی سطح پر شعور بیدار کرنا ہے۔ اس مہم کو تمام طبقات کی جانب سے سراہا گیا، جس میں بارسلونا میں جی ایس ایم اے گلومو ایوارڈ 2025 جیسے بین الاقوامی اعزازات بھی شامل ہیں۔
موبی لنک بینک کی ہیڈ آف مارکیٹنگ اور اس مہم کی روح رواں سارہ کیانی نے کہا، '' اس تاریخ ساز فیصلے پر میں خود کو خوش قسمت محسوس کرتی ہوں کہ ہم نے مہم Invisible Heirs کے ذریعے جو قومی مکالمہ شروع کیا تھا وہ اب نئی تاریخ رقم کر رہا ہے۔ پانچ بیٹوں، پانچ بیٹیوں اور ایک بیوہ کے لیے ترکے میں چھوڑی گئی باپ کی جائداد پر لڑی جانے والی 14 سال پرانی قانونی لڑائی ایک تاریخ ساز فیصلے تک پہنچ گئی ہے۔''
سارہ کیانی نے امید ظاہر کی کہ وفاقی شرعی عدالت کے تاریخی فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وراثت میں خواتین کے جائز حصے کی فراہمی کے ذریعے پاکستانی خواتین کی مالی خود مختاری کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گی۔
انہوں نے موبی لنک بینک کی جاری کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، ''ہم نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے ممبران سمیت 3000 سے زائد وکلاء کے لئے آگاہی سیشنز منعقد کئے ہیں جنہوں نے اپنے مؤکلوں کے اثاثوں اور جائیداد کا تخمینہ نکالنے کا عمل بہتر بنانے کے لئے موبی لنک بینک کے وراثت کیلکولیٹر جیسے ٹولز کے استعمال کو قبول کرلیا ہے۔''
اس فیصلے نے جہیز، اور خاندان میں جبری شادیوں جیسی پرانی روایات کو چیلنج کرنے کی ضرورت پر ایک قومی مباحثہ کو جنم دیا ہے، جو خواتین کو اکثر وراثت سے محروم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
انسانی حقوق کے کارکنوں اور شہریوں نے سوشل میڈیا پر عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ وکیل میصاء امان نے 'چادر' اور 'پرچی' جیسے رسم و رواج کو غیر قانونی اور غیر اسلامی قرار دینے پر وفاقی شرعی عدالت کی تحسین کی۔ صحافی حسنات ملک نے نشاندہی کی کہ وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ قرآن و سنت کی تعلیمات سے مطابقت رکھتا ہے، یہ دینی تعلیمات واضح طور پر خواتین کو ان کے وراثت کے حقوق فراہم کرتی ہیں۔
اگرچہ خواتین کے وراثتی حق سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ ایک اہم کامیابی ہے، لیکن انسانی حقوق کے کارکنان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس فیصلے کے نفاذ کو خاص طور پر دیہی اور قدامت پسند علاقوں میں یقینی بنانے کے لئے مستقل کاوشوں کی ضرورت ہے، جہاں اس تبدیلی کے خلاف مضبوط مزاحمت موجود ہے۔
مزید مقامی خبریں
-
پاکستان قازقستان تعلیمی میلہ اور وائس چانسلرز سمٹ، عالمی تعلیمی افادیت کی طرف ایک قدم
-
بھارتی اقدامات، مرکزی مسلم لیگ کاملک گیر احتجاج، مودی سرکار کیخلاف عوام سڑکوںپر
-
جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کی جانب سے فیصل آباد میں صاف پانی کی فراہمی اور تقسیم کےنظام کی تقریب
-
این ڈی ایم اے کی جانب سے خطرات کی پیشگی آگاہی کے ذریعے رپورٹنگ کو موئثر بنانے کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد
-
جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کی جانب سے فیصل آباد میں صاف پانی کی فراہمی اور تقسیم کےنظام کی تقریب
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات
-
پنجاب سیڈ کارپوریشن نے دھان موٹا چاول کے بیجوں کے نرخ مقرر کر دیئے
-
اربوں روپے ناجائز ریفنڈز دینے پر کارروائی کرنے کی ہدایت دی، ڈاکٹر آصف جاہ
-
اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ سفیر رضا امیری مقدم۔
-
سمرقند اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں سپورٹس فیسٹیول 2025 کا کامیاب آغاز
-
فیصل آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن پریس کلب (رجسٹرڈ) کی جانب سے ممبران میں یونین کارڈز تقسیم، صدر و سیکرٹری سمیت سینئرز کی بھرپور شرکت
-
ملک سہیل طلعت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی پیکج کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت ہی مثبت پیش رفت ہے۔
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.