ماہرین صحت کا حکومت سے سگریٹ کے پیکٹ پر39روپے اضافے کا مطالبہ
قیمت بڑھنے سے نہ صرف معیشت کواستحکام ملے گا بلکہ شعبہ صحت پرپڑنے والا بوجھ بھی کم کیاجاسکے گا،سپارک کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب
جمعہ 21 مارچ 2025 15:11
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ہمیں ملک اورنوجوانوں کے مستقبل کو بچانے کے لیے تمباکو پر ٹیکس میں اضافہ کرنا ہوگا۔
قومی اسمبلی کی رکن ڈاکٹر شازیہ صوبیہ اسلم سومرو نے حکومت پر زور دیا کہ وہ 2025-26 کے بجٹ میں تمباکوٹیکس میں اضافے کو یقینی بنائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سگریٹ پرایف ای ڈی بڑھانے سے نہ صرف معاشی ترقی میں مدد ملے گی بلکہ تمباکو کے استعمال کو کم کرکے زندگیاں بھی بچائی جا سکتی ہیں۔ سوشل پالیسی اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر (ایس پی ڈی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد آصف اقبال نے کہ پاکستان کو تمباکو کے استعمال سے صحت عامہ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ممکنہ آمدنی میں اربوں روپے کا ریونیوحاصل کرنے کے لیے جرات مندانہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ سگریٹ پیکٹ پر39 روپے کے اضافے سے 67.4 ارب روپے ایف ایم ڈی اور 9.2 ارب روپے جی ایس ڈی کی مد میں حاصل ہوں گے۔ اس آمدنی کو صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور بچوں کی بہبود جیسے اہم شعبوں پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ فروری 2023 میں ٹیکس میں اضافہ جیت کی پالیسی ثابت ہوا۔جبکہ سگریٹ کے استعمال میں 19 فیصد سے زیادہ کی کمی ہوئی جبکہ ایف ای ڈی اور جی ایس ٹی کی آمدنی 2022-23 میں 179 بلین روپے سے بڑھ کر 2023-24 میں 298 بلین روپے ہو گئی۔سپیشل سیکرٹری وزارت قومی صحت مرزا ناصرالدین مشہود احمدنے کہاکہ سالانہ 160,000 سے زیادہ اموات تمباکو اوراس سے جڑی مصنوعات سے پھیلنے والی بیماریوں سے ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ایک اندازے کے مطابق ملک بھر میں 31.6 ملین نوجوان اور 17.3 ملین دیگر افرادتمباکو نوشی کی لت میں لتھڑے ہوئے ہیں جس سے ہمیں شعبہ صحت کے ایک بڑے بحران کا سامنا ہے، انہوں نے کہاکہ 10-14 سال کی عمر کے تقریباً 1,200 بچے روزانہ سگریٹ نوشی شروع کر رہے ہیں۔محکمہ صحت کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شبانہ سلیم نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ ہم بچوں اور نوجوانوں کو بچانے کے لیے مل کر کام کریں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمباکو پر ٹیکس میں اضافہ ایک باقاعدہ اور مستقل اقدام ہونا چاہیے کیونکہ سستا سگریٹ بچوں اور نوجوانوں کو سگریٹ نوشی شروع کرنے میں مدددیتا ہے۔انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ تمباکو نوشی سے متعلق بیماریوں اور اموات کے نتیجے میں پاکستان کے جی ڈی پی پر ہر سال بہت زیادہ اخراجات آتے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر وسیم سلیم نے کہا کہ فروری 2023 کے بعد سے ایف ای ڈی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور مہنگائی کی وجہ سے سگریٹ کی قیمت میں کمی نے سگریٹ کو مزید سستا بنا دیا ہے۔ ملٹی نیشنل کمپنیاں ٹیکس سے بچنے اور ٹیکس میں کمی کے لیے ایف بی آر پر دباؤ ڈالنے کے لیے غیر قانونی مارکیٹنگ کا سہارالے رہی ہیں،مزید برآں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سگریٹ کی قیمتیں دنیا کے کئی حصوں سے کم ہیں۔ "اس بات کے واضح ثبوت موجود ہیں کہ تمباکو پر زیادہ ٹیکسوں کے نتیجے میں تمباکو نوشی کی شرح کم ہوتی ہے اور حکومتی محصولات میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آنے والے سال میں 490,000 نئے افرادسگریٹ نوشی میں ملوث ہوجائینگے۔سپارک کے پروگرام مینیجرڈاکٹر خلیل احمد ڈوگر نے نشاندہی کی کہ 2023 میں ایف ای ڈی میں اضافہ سگریٹ کی کھپت میں 19.2 فیصد کمی کا باعث بنا،تاہم، ٹیکسوں میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے سگریٹ مزید سستا ہوگیا جس سے اس سے قبل سگریٹ نوشی کے تدارک کے لئے کئے گئے حکومتی اقدامات کو دھچکا لگا۔ہیلتھ سروسز اکیڈمی میں الائیڈ ہیلتھ کیئر سائنسز کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مطیع الرحمان نے کہا کہ دنیا بھر میں 1.3 بلین سے زیادہ لوگ تمباکو کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے سالانہ تقریباً 8 ملین اموات ہوتی ہیں۔ پاکستان میں، 35 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے تمباکومصنوعات کے استعمال کی وجہ سے معاشی بوجھ کا تخمینہ 615.07 بلین روپے ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور وزارت خزانہ کے دیگر اہم نمائندوں، اراکین قومی اسمبلی، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی اور ٹیکسیز سمیت تمباکو سے متعلق اہم امور پر اپنے خیالات کا اظہارکیا۔مزید قومی خبریں
-
اینٹی کرپشن کوبھیجے گئے کرپشن مقدمات دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل ہوگئے
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ پر تشدد کی مذمت
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ساجد طوری اور مرتضیٰ سیٹھی کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ احسان اللہ محسود کی ملاقات
-
پنجاب سے 4.5 ملین میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا تاثر بالکل بے بنیاد ،حقائق کے برعکس قرار
-
تاریخ مسخ نہیں کرنی چاہیے، بچوں کو سچ بتانا ہوگا، سعید غنی
-
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
-
پولیس حملہ کیس،فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع
-
اتحادیوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
لاہور کے 84 تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی کا فیصلہ
-
کوڑا ٹیکس کی وصولی،محکمہ ایکسائزنے سروس لیول ایگریمنٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.