آمدن میں اضافہ کے لئے فلیٹ میں نئے جہاز شامل کئے جا رہے ہیں، وزیر مملکت برائے بحری امور

جمعہ 21 مارچ 2025 15:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2025ء) وزیر مملکت برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ آمدن میں اضافہ کے لئے فلیٹ میں نئے جہاز شامل کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شہلا رضا کے سوال کے جواب میں وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ 2023 میں 29 ارب روپے سے زائد منافع تھا، اس میں کچھ جہاز بیچے گئے تھے، اس کی آمدن بھی اس میں شامل تھی۔ڈالر کے ریٹ بڑھنے سے بھی آمدن بہتر ہوئی۔2024 میں دو جہاز گرائونڈ ہوئے اور کچھ جہاز کی ریپئرنگ بھی کی گئی۔ہم اپنے فلیٹ میں اضافہ کررہے ہیں، اس سے منافع بڑھے گا۔