اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 5 امدادی کارکن ہلاک ہو چکے، اقوام متحدہ

جمعہ 21 مارچ 2025 16:33

اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 5 امدادی کارکن ہلاک ہو چکے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین(انروا) نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں چند دنوں کے دوران اس کے 5 امدادی کارکن ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق انروا کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ حالیہ دنوں کے دوران اسرائیلی بمباری کے باعث عام شہریوں کے ساتھ ساتھ ان کے ادارے کے 5 ارکان بھی مارے گئے ہیں جس سے انروا کے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 284 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں انروا کے ہلاک شدگان میں زیادہ تر اساتذہ، ڈاکٹر ز اور نرسیں تھیں جو مجبور و کمزور لوگوں کی خدمت کے دوران لقمہ اجل بنے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فضائی و سمندری راستوں کے ساتھ ساتھ زمینی راستے سے بھی حملے کررہا ہے جس سے صورتحال بد تر ین ہونے کا خدشہ ہے۔