سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں طلبا کے ٹک ٹاک ویڈیوز اور ریلز بنانے پر پابندی عائد

جمعہ 21 مارچ 2025 16:53

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام نے اپنے طلبا پر ٹک ٹاک ویڈیوز اور ریلز بنانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ایڈیشنل رجسٹرار آفس کی جانب سے اس حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ یونیورسٹی کی کلاس رومز، لیبارٹیرز، گارڈن ایریا اور دیگر مقامات پر غیراخلاقی ویڈیوز بنائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ یونیورسٹی میں ٹک ٹاک اور دیگر ویڈیوز بنانا تدریسی سرگرمیوں کے منافی ہے اور اس طرح کی سرگرمیاں یونیورسٹی کے اخلاقی ضوابط سے ہم آہنگ نہیں ہیں۔جامعہ میں تدریسی اور اخلاقی ضوابط کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی طالب علم اس پابندی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اس ضمن میں شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ، ڈائریکٹر برائے طلبا امور اور سیکورٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یونیورسٹی کے قوائدو ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :