سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سینئر صحافی ناصر عباس نقوی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 21 مارچ 2025 18:01

سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سینئر  صحافی ناصر عباس نقوی کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے روزنامہ اوصاف و اے بی این نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ناصر عباس نقوی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو سپیکر سردار ایاز صادق نے ناصر عباس نقوی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں ان کا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور عظیم صدمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحومہ کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا تادیر پر نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں وہ ناصر عباس نقوی اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔