جنوبی پنجاب کی دیہی خواتین میں جانوروں کی فراہمی کا منصوبہ وزیر اعلی مریم نواز کے تاریخ ساز اقدامات کا حصہ ہے،صوبائی وزیر اقلیتی امور

جمعہ 21 مارچ 2025 18:12

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2025ء) صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیشن سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی دیہی خواتین میں جانوروں کی فراہمی کا منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تاریخ ساز اقدامات کا حصہ ہے،اس منصوبہ سے مطلقہ اور بیوہ خواتین میں باوقار روزگار ممکن ہو سکے گا ،پچھلے ایک سال کے دورِ حکومت پنجاب نے لائیوسٹاک کی ترقی اور مویشی پال حضرات کی خوشحالی کی لیے خصوصی اقدمات کئے ہیں ۔

یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ میں محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام بیو ہ اور مطلقہ خواتین میں لائیو سٹاک اثاثہ جاتی کی تقسیم کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی محمدا جمل خان چانڈیہ، عون حمید ڈوگر، رانا عبدالمنان ساجد اور ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ لائیو سٹاک ہماری دیہی معیشت میں بنیادی اہمیت کا حامل شعبہ ہے اور خواتین جانوروں کی دیکھ بھال کے حوالہ سے انتہائی اہم ہیں،اس منصوبے کے تحت نہ صرف لائیو سٹاک سیکٹر کو فروغ ملے گا بلکہ ہمارے معاشرے کی خواتین کو بھی معاشی استحکام بھی حاصل ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائرایجوکیشن محمد اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ بیوہ اور مطلقہ خواتین میں لائیوسٹاک اثاثہ جات کی تقسیم کا منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خودمختاری کا بہت بڑا منصوبہ ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے تحت لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں کو سراہااس موقع پر مزید اُن کا کہنا تھا کہ بیوہ اور مطلقہ خواتین میں لائیوسٹاک اثاثہ جات کی تقسیم کا پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب کا بیوہ اور مطلقہ خواتین کی معاشی خودمختاری کا منصوبہ ہے ۔

ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس منصوبہ کے تحت ضلع مظفر گڑھ میں قراندازی کروائی گئی جس کے تحت غریب خواتین میں255بچھڑیاں اور کٹڑیاں تقسیم کی گئیں اور ان جانوروں کی خوراک کے لیے رقم بذریعہ بینک آف پنجاب خواتین مویشی پال کارڈ بھی خواتین کو دی گئی۔اس موقع پر اظفر ضیاء صاحب سپیشل سیکرٹری لائیوسٹاک ساؤتھ پنجاب ، ڈائریکٹر جنرل توسیع ڈاکٹر محمد اشرف ، ڈپٹی سیکرٹری (ٹیکنیکل) لائیوسٹاک ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر سہیل عظمت ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ملک محمد طارق، ڈاکٹر عدنان بھی موجود تھے۔