ممتاز صنعتکار عاطف اقبال اور فہیم خان کی طرف سے افطار ڈنر کا اہتمام

تقریب میں انڈونیشیا کے قونصل جنرل ،مرزا اشتیاق بیگ اور معروف شخصیات کی شرکت

جمعہ 21 مارچ 2025 18:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)ممتاز صنعتکار عاطف اقبال اورمحمد فہیم خان کی طرف مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور صنعت کاروں کے اعزاز میں افطار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر جون کنکورو ہادی ننگرت ،مراکو کے اعزازی قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ ،فضل کریم دادا بھائی ،امان پیر ،احمد چنائے ،فریدہ عالم ،ارم فواد ،عمر شاہ ،صاحبزادہ ماہین خان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور سندھ حکومت کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عاطف اقبال اورمحمد فہیم خان نے کہا کہافطار پارٹیاں مل بیٹھنے کا ایک ذریعہ ہیں ۔ہم تمام معزز مہمانوں کو یہاں آمد پر خوش آمد ید کہتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی طرف مسلمانوں کے لیے ایک تحفہ ہے ۔اس ماہ مبارک میں ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ لوگوں کے لییے سہولت کا باعث بنیں اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں ۔انہوںنے کہا کہ سندھ حکومت کی کاوشوں سے کراچی میں امن و امان کی فضا کافی بہتر ہوئی ہے اور رمضان المبارک میں شہر کی رونقیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے ۔