فلسطین اسرائیلی ظلم و بربریت کی چکی میں پس رہا ہے مسلم ممالک خاموش ہیں، حاجی طارق محمود عباسی

جمعہ 21 مارچ 2025 23:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2025ء) تحریک لبیک کوئٹہ ڈویژن کے امیر حاجی طارق محمود عباسی، ناظم اعلیٰ حاجی محمد ظریف رضوی، سید نادر علی شاہ بخاری، علامہ مولوی پیر محمد شریف، علامہ عبدالحمید امجدی، اہلسنت و جماعت کیء رہنماء ذوالفقار علی طارقی اور حاجی عبدالرسول نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی اور انسانیت سوز قتل عام و نہتے اور معصوم فلسطینیوں کی شہادتوں کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں غزہ پر جاری وحشیانہ حملے نہ صرف انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی بلکہ بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی معاہدوں کی بھی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے ۔

یہ انہوں نے ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں لبیک یا اقصیٰ مارچ کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ مقررین نے کہا کہ بیت المقدس ہمارا قبلہ اول ہے اور فلسطینی شعائر اللہ کی سرزمین ہے ہم اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں بیت المقدس کا تحفظ ہمارا ایان ہے فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے مظالم انتہائی افسوسناک اور مسلسل ان مظالم پر مسلم ممالک سمیت دیگر ذمہ داروں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔

اسرائیل کو مزید اس قسم کے مظالم سے روکنے کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے فلسطین اسرائیلی ظلم و بربریت کی چکی میں پس رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کے خلاف سخت موقف اپنائے فوری طور پر عملی اقدامات اور سفارتی سطح پر فلسطینی عوام کی بھر پور حمایت کرے تحریک لبک پاکستان میں ہر سطح پر مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور مظالم کے خلاف آواز بلند کرے گی۔