اس ڈر سے میچ نہیں دیکھا کہ کہیں بیٹے کو ہماری نظر ہی نہ لگ جائے ، والدہ کرکٹر حسن نواز

کم وسائل کے باوجود بیٹے نے ہمت نہیں ہاری اور آگے بڑھنے کے لیے سفر جاری رکھا : والد کا انکشاف

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 21 مارچ 2025 22:56

اس ڈر سے میچ نہیں دیکھا کہ کہیں بیٹے کو ہماری نظر ہی نہ لگ جائے ، والدہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 مارچ 2025ء ) نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حسن نواز کی والدہ نے کہا ہے کہ آج اس ڈر سے میچ نہیں دیکھا کہ کہیں بیٹے کو ہماری نظر ہی نہ لگ جائے۔ 
بیٹے کی شاندار کارکردگی پر 22 سالہ حسن نواز کے والدین خوشی سے نہال ہیں، ان کے والد کا کہنا تھا کہ کم وسائل کے باوجود بیٹے نے ہمت نہیں ہاری اور آگے بڑھنے کے لیے سفر جاری رکھا۔

انہوں نے کہا کہ میں بیٹے کی عمدہ کارکردگی پر خوش ہوں اور اپنے رب کا شکر گزار ہوں۔

(جاری ہے)

 

یاد رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، آج کے میچ میں حسن نواز نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ حسن نواز کے کیریئر کا یہ تیسرا ٹی20 انٹرنیشنل تھا، وہ اس سے قبل 2 میچوں میں صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں متعدد نئے ریکارڈ بھی قائم کیے ہیں۔

پاکستان کی طرف سے حسن نوازکی تیز ترین سینچری پہلا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے سینچری صرف 44 گیندوں پر اسکور کی۔ ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے کسی بھی کھلاڑی کی یہ تیز ترین سینچری ہے۔ اس سے قبل 2021 میں بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 49 گیندوں پر سینچری اسکور تھی۔