
موجودہ دور میں پاکستان کو پیچیدہ عالمی حالات ، معاشی دباؤ سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے حصول جیسے چیلنجز پر قابو پانا ہوگا۔صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم پاکستان پر پیغام
ہفتہ 22 مارچ 2025 17:23

(جاری ہے)
قراردادِ پاکستان کی روح ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ کامیابی کے حصول کیلئے ہمیں اتحاد، ایمان اور تنظیم کو مشعل راہ بنانا چاہیے۔ ہمیں قومی سلامتی کو مستحکم کرنے، معیشت کو بحال کرنے، زراعت کو ترقی دینے، توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے اور اپنی نوجوان نسل کے لیے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دینا ہوگی۔
ہر پاکستانی کی فلاح و بہبود کے لیے صحت اور سماجی بہبود میں سرمایہ کاری کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ کوئی بھی پاکستانی پیچھے نہ رہ جائے۔آصف زرداری نے کہا کہ بابائے قوم کے دیے گئے اصولوں کے مطابق خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پاکستان امن بقائے باہمی، علاقائی استحکام اور باہمی تعاون کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔صدر مملکت نے کہا کہ ہم اپنے ہمسایہ ممالک اور عالمی برادری کے ساتھ باہمی احترام اور مشترکہ ترقی کی بنیاد پر مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ساتھ ہی ہم اپنی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع کیلئے بھی ثابت قدم رہیں گے۔ ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ہم ان کی جرات اور لگن کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں جو اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر فوری اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائے تاکہ کشمیری اور فلسطینی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں۔صدر مملکت نے کہا کہ ہمارا سفر مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔ وہی جذبہ جس نے پاکستان کو وجود بخشا، ہمیں ایک روشن مستقبل کی طرف لے جا سکتا ہے۔ پاکستان کی اصل طاقت اس کے عوام میں ہے۔ان کی ہمت، محنت اور حب الوطنی نے ہمیشہ اس ملک کو مشکل ترین حالات سے نکالاہے۔ میں ہر پاکستانی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر تقسیم اور منفی رجحانات کو مسترد کرے اور ایک خوشحال،ہمہ گیر اور انصاف پر مبنی پاکستان کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرے۔صدر مملکت نے کہا کہ آئیے! اپنے ہیروز کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ایک مضبوط، متحد اور خوشحال پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔مزید اہم خبریں
-
چین نے پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالرز کا قرض رول اوور کردیا
-
پلاسٹک کی بوتلیں جمع کرائیں اور 1000 روپے انعام پائیں، لاہوریوں کیلئے نئی آفر آگئی
-
حکمرانوں کو کہنا چاہتا ہوں قبلہ درست کرلیں ورنہ ایک ہفتے میں اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، مولانا فضل الرحمان
-
اسرائیل نے فلسطینیوں کو شمالی غزہ کے بعض حصوں سے نکل جانے کا حکم دے دیا
-
پسماندہ معاشرے اور ان کے حنوط شدہ ہیروز
-
شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی
-
میونخ سے الپس تک کا ریل رابطہ منقطع، سیاح اور مقامی باشندے پریشان
-
اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
پاکستان کی کرپٹو پالیسی: سوال زیادہ، جواب کم
-
سوشل میڈیا پر لینڈ کروزر میں جنازہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل
-
ہزاروں انتہائی امیر جرمن باشندوں کی تعداداور دولت میں مزید اضافہ
-
بھارت: شری گُنڈیچا مندر کے قریب بھگدڑ، تین ہلاک، بارہ سے زائد زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.