گورنرسندھ نے کریمنل پراسیکیوشن ایکٹ میں ترمیمی بل کی منظوری دیدی

اس ترمیم کے تحت پروسیکیوٹرز اور دیگر تمام ممبران پروسیکیوٹر جنرل کے ماتحتنکامنکریںنگے

ہفتہ 22 مارچ 2025 17:44

گورنرسندھ نے کریمنل پراسیکیوشن ایکٹ میں ترمیمی بل کی منظوری دیدی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کریمنل پراسیکیوشن ایکٹ میں ترمیمی بل کی منظوری دیدی، گورنرسندھ کی منظوری کے بعد کریمنل پراسیکیوشن ایکٹ ترمیمی بل فوری نافذ عمل ہوگیا، سندھ اسمبلی نے سندھ کریمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی ایکٹ 2025ء کی منظوری دی ، سندھ اسمبلی میں کریمنل پراسیکیوشن ایکٹ میں اہم ترامیم کی گئیں، اس بل کے ذریعہ سندھ حکومت نے کریمنل پراسیکیوشن کے نئے اصول متعارف کرا دئیے، اس ترمیم کے تحت پروسیکیوٹرز اور دیگر تمام ممبران پروسیکیوٹر جنرل کے ماتحت کام کریںگے۔

متعلقہ عنوان :