ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت افسران کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

ہفتہ 22 مارچ 2025 18:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت رمضان المبارک کادوسرا عشرہ مکمل ہونے پر افسران کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ہفتہ کو منعقدہ اجلاس میں گراں فروشوں کے خلاف کی گئی کاروائیوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ انسداد بھکاری مہم اور انسداد تجاوزات مہم کا بھی جائزہ لیاگیا۔

اس موقع پر پلاسٹک بیگز، تندور، اسلحہ لائسنس سمیت ایجنٹس کے خلاف کاروائیوں کا بھی جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ، گیسٹ ہاؤسز، پیٹرول پمپس اور ڈی سی کاؤنٹرز کی انسپکشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کی جانب سے شرکت کی گئی۔ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے فردا ًفردا ًتمام افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔

اس موقع پر انہوں نے اسلام آباد کے تمام افسران کو بلا تفریق کارروائیوں کی ہدایت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ افسران قانون کے مطابق شہر بھر میں بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھیں، شہریوں کو ریلیف پہنچانے کے لیے سائلین کے لیے دستیابی یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت ہر شہری سے روزانہ ملاقاتیں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :