بالی ووڈ میں کبھی جائزکریڈٹ نہیں ملا، گنیش اچاریا

ہفتہ 22 مارچ 2025 21:53

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2025ء) کوریوگرافر ڈائریکٹر گنیش اچاریا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں کبھی بھی کسی نے انھیں وہ کریڈٹ نہیں دیا جو انکا حق تھا لیکن الو ارجن نے پشپا فلمز میں یہ سب کچھ کیا۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے چنئی سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ ماہر رقص نے کہا کہ انکا گمان ہے ساوتھ کی فلم انڈسٹری اپنے ٹیکنیشنز کی ہندی فلم انڈسٹری سے زیادہ عزت کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ ہندی فلم انڈسٹری کو قطعا الزام نہیں دے رہے لیکن ممبئی میں ٹیکنیشنز کو وہ کریڈٹ نہیں دیا جاتا جو انکا حق ہوتا ہے۔ انکا دعوی تھا کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ فلم اسٹارز نے انکے ساتھ کافی تعاون کیا یہاں کہ آخری لمحات میں اسٹارز کو سوٹ کوریوگرافی میں سوٹ کرنے والی تبدیلیاں بھی کی گئیں۔ انکا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں انا پرستی بہت زیادہ ہے، یہ نہیں ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :