راولپنڈی ، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 10 ملزمان گرفتار

ہفتہ 22 مارچ 2025 22:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2025ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 10 ملزمان گرفتار کر کے ساڑھے 5 کلو سے زائد چرس اور اسلحہ مع ایمونیشن برآمد کر لیا تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے شاہد سے 2 کلو 200گرام چرس، شعیب اقبال سے 1 کلو 280 گرام چرس، تھانہ سول لائنز پولیس نے قاسم سے 1 کلو 500 گرام چرس، تھانہ جاتلی پولیس نے غلام مرتضیٰ سے 525 گرام چرس، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے شمعون لیاقت سے 1 پستول 30 بور، مجید سے 1 پستول 30 بور، تھانہ سول لائنز پولیس نے شیراز مقصود سے 1 پستول 30 بور، عبدالوہاب سے 1 پستول 30 بور، تھانہ صدر واہ پولیس نے محسن سے 1 پستول 30 بور، تھانہ دھمیال پولیس نے اویس سے 1 پستول 30 بور برآمد کر لیا۔

متعلقہ عنوان :