
یومِ پاکستان 23 مارچ 2025 کے موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کا خصوصی پیغام
ہفتہ 22 مارچ 2025 22:49

(جاری ہے)
یہ دن ہمارے قومی شعور، اجتماعی خودی اور اس عزم کی علامت ہے جس نے ہمیں پاکستان جیسی عظیم نعمت عطا کی۔
آج جب ہم 84 سال بعد اس دن کو مناتے ہیں تو ہمیں نہ صرف ماضی کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے بلکہ حال اور مستقبل کے لیے ایک واضح راستہ بھی متعین کرنا ہے۔ ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ 23 مارچ 1940 دراصل مفکر پاکستان علامہ اقبال کے خواب کا عملی جامہ پہنانے کی جانب سب سے اہم پیش رفت تھی۔ آج 84 سال بعد ہمیں اس خواب کو تعبیر دینے کے لئے کمربستہ ہونے اور پاکستان کو عالمی افق پر عظیم قوم کے طور پر روشناس کرانے اور مستحکم معیشت میں ڈھالنے کے لئے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ اڑان پاکستان کا آغاز دراصل اسی جذبے کو جلا بخشنے کے لئے کیا گیا ہے۔ اڑان پاکستان دراصل اسلاف کے خوابوں کو تعبیر دینے کے عزم کا اظہار ہے۔ ہماری حکومت نے پاکستان کو معاشی خودکفالت، جدید ترقی اور عالمی سطح پر باوقار مقام دلانے کے لیے ’’اُڑان پاکستان‘‘ کے نام سے ایک قومی وژن کے تحت ہم پاکستان کو 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر اور 2047 تک تین ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ وژن صرف ایک خواب نہیں بلکہ ایک عملی خاکہ ہے، جس کی بنیاد پانچ ستونوں پر ہے جنہیں ہم 5Es کہتے ہیں۔برآمدات میں اضافہ، ای-کامرس کے ذریعے ڈیجیٹل ترقی، عوام کو بااختیار بنانا، ماحول کا تحفظ، اور توانائی میں خود کفالت۔ یہ وہ سمت ہے جس پر چل کر پاکستان ایک پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔تاہم کسی بھی ملک کی حقیقی ترقی صرف معاشی اقدامات سے ممکن نہیں ہوتی۔ اس کے لیے سیاسی استحکام بنیادی شرط ہے۔ مستقل مزاجی، پالیسیوں کا تسلسل، اور قومی اتفاقِ رائے ہی وہ عوامل ہیں جو کسی وژن کو کامیاب بناتے ہیں۔ ہم سب کو تسلیم کرنا ہوگا کہ ترقی کا سفر وقتی نعروں سے نہیں بلکہ مسلسل محنت، ادارہ جاتی اصلاحات اور مثبت سمت میں مستقل سفر سے جُڑا ہوتا ہے۔ وقت آ چکا ہے کہ ہم سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر قومی مفاد کو اولین ترجیح دیں اور ملک میں ایک پائیدار جمہوری، معاشی اور سماجی ماحول قائم کریں۔قوموں کی ترقی امن، ہم آہنگی اور برداشت کے بغیر ممکن نہیں۔ ہمیں اپنے اندر وہ اخلاقی اور اجتماعی برداشت پیدا کرنی ہے جو ہمیں ایک دوسرے کے قریب لائے، تعمیری مکالمے کو فروغ دے، اور ہمیں نفرت، تقسیم اور انتشار سے بچائے۔ ایک پُرامن معاشرہ ہی تعلیم، تحقیق، معیشت اور صنعت کے میدان میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔میں اس موقع پر پوری قوم کو دعوت دیتا ہوں کہ ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ پاکستان کو صرف زندہ باد کہنے پر اکتفا نہیں کریں گے بلکہ اسے ترقی یافتہ، جدید، باوقار، اور خوشحال ریاست بنانے کے لیے دن رات محنت کریں گے۔ ہم اپنے بچوں کو جدید تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی، اخلاقی اقدار اور حب الوطنی سے لیس کریں گے تاکہ وہ اس وطن کو بلند ترین مقام تک لے جا سکیں۔ ہمیں اپنی ذات سے بلند ہو کر پاکستان کی اجتماعی ترقی کا حصہ بننا ہے۔آئیے یومِ پاکستان پر ہم سب یہ عہد کریں کہ ہم ’’اُڑان پاکستان‘‘ کو ایک قومی تحریک بنائیں گے، اس میں شامل ہر ہدف کو ذاتی مشن سمجھ کر اپنائیں گے، اور اپنے ملک کو اقوامِ عالم میں ترقی و استحکام کی علامت بنانے کے سفر میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین نے پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالرز کا قرض رول اوور کردیا
-
پلاسٹک کی بوتلیں جمع کرائیں اور 1000 روپے انعام پائیں، لاہوریوں کیلئے نئی آفر آگئی
-
حکمرانوں کو کہنا چاہتا ہوں قبلہ درست کرلیں ورنہ ایک ہفتے میں اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، مولانا فضل الرحمان
-
اسرائیل نے فلسطینیوں کو شمالی غزہ کے بعض حصوں سے نکل جانے کا حکم دے دیا
-
پسماندہ معاشرے اور ان کے حنوط شدہ ہیروز
-
شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی
-
میونخ سے الپس تک کا ریل رابطہ منقطع، سیاح اور مقامی باشندے پریشان
-
اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
پاکستان کی کرپٹو پالیسی: سوال زیادہ، جواب کم
-
سوشل میڈیا پر لینڈ کروزر میں جنازہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل
-
ہزاروں انتہائی امیر جرمن باشندوں کی تعداداور دولت میں مزید اضافہ
-
بھارت: شری گُنڈیچا مندر کے قریب بھگدڑ، تین ہلاک، بارہ سے زائد زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.