ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت رمضان میں افسران کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

افسران قانون کے مطابق شہر میں بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھیں، شہریوں کو ریلیف پہنچانے کیلئے اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جائے ، عرفان میمن

ہفتہ 22 مارچ 2025 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت رمضان میں افسران کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہواجس میںپورا رمضان گراں فروشوں کے خلاف کی گئی کاروائیوں پر بریفنگ دی گئی،اجلاس میں انسداد بھکاری مہم، انسداد تجاوزات مہم کا بھی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں پلاسٹک بیگز، تندور، اسلحہ لائسنس سمیت ایجنٹس کے خلاف کاروائیوں کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دفعہ 144کے نفاذ، گیسٹ ہاسز، پیٹرول پمپس اور ڈی سی کانٹرز کی انسپکشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے فردا فردا تمام افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اورتمام افسران کو بلا تفریق کاروائیوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ افسران قانون کے مطابق شہر بھر میں بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھیں، شہریوں کو ریلیف پہنچانے کے لیے اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :