سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاو ن جاری ،موٹرسائیکل چوری میں ملوث 2ملزمان گرفتار

ہفتہ 22 مارچ 2025 21:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات پر سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاو ن جاری ہے، گذشتہ روز ایس ایچ او تھانہ پنوعاقل کی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل اسنیچنگ چوری میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاگرفتار ملزمان غلام مرتضی جتوئی اور جونگ جتوئی سے دوران تفتیش نشاندھی پر ان کے قبضے سے 03 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی۔

مسروقہ موٹر سائیکل شہر کے مختلف علاقوں سے چورائی اور چھینی گئیں تھیں برآمد شدہ موٹر سائیکل تصدیق کے بعد اصل مالکان کے حوالے کردی گئیں مالکان کا موٹر سائیکل واپسی پہ ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا شکریہ ادا کیا اور نیک شگون کا اظہار کیا دوسری جانب ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن کا حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سندھ حکومت سے ملنے والی امدادی رقم دلوانے کی لالچ دیکر معصوم شہریوں سے رشوت لینے کے دوران 02 نوسرباز کو جاوقوع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے 12 عدد شناختی کارڈز اور 13000 رقم کیش برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں محمد حنیف لاشاری اور منیر احمد گھنیو شامل ہیںابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان اپنے آپکو بینک کا ایجنٹ کہلاتے اور معصوم شہریوں کو امدادی رقم دلوانے کا جھانسہ دیکر ان سے 10 سے 15 ہزار کی رقم وصول کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان سے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔