تعمیر نو کے لیے سعودی عرب، مصر، کویت اور قطر سے رابطہ کر رہے، سوڈانی وزیر خارجہ

خرطوم کی آزادی کے بعد فوج کردفان اور دارفور میں ریپڈ سپورٹ کے ٹھکانوں کی طرف جائے گی ،گفتگو

اتوار 23 مارچ 2025 12:10

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء)سوڈانی وزیر خارجہ علی یوسف نے کہا ہے کہ ان کا ملک تعمیر نو کے لیے سعودی عرب، مصر، کویت اور قطر کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا ریپڈ سپورٹ فورسز نے اداروں کی تباہی کی ہے جس سے خرطوم میں سرکاری اداروں کی بحالی میں کمزوری آئی ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ خرطوم کی آزادی کے بعد فوج کردفان اور دارفور میں ریپڈ سپورٹ کے ٹھکانوں کی طرف جائے گی اور فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

سوڈانی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ سوڈان میں امن کے حصول کا حل بات چیت میں نہیں فوجی فتح میں ہے۔ اس حوالے سے جنگ کے خاتمے کے بعد ریپڈ سپید فورسز سے مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے اس کی بھی تصدیق کی ہے کہ حکومت نے جنگ بندی اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے مخصوص مقامات سے بغیر ہتھیاروں کے نکلنے کی پیشکش کی ہے ۔ علی یوسف نے مزید کہا کہ وہ سیاسی قوتیں جنہوں نے جرائم کا ارتکاب کیا اور ریپڈ سپورٹ کے ساتھ اتحاد کیا انہیں اگلے مرحلے میں سیاسی عمل سے باہر کر دیا جائے گا۔