Live Updates

اسرائیل کوجنوبی لبنان میں فوج کی تعیناتی کا موقع دینا چاہیے، لبنانی وزیر خزانہ

ہمیں امید ہے کہ مانیٹرنگ کمیٹی لبنان کی سرزمین سے نکلنے کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالے گی،گفتگو

اتوار 23 مارچ 2025 12:35

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء)لبنان کے وزیر خزانہ یاسین جابر نے کہا ہے کہ اسرائیل قرارداد 1701 کی پاسداری نہیں کر رہا ہے اور لبنانی فوج کو شرمندہ کر رہا ہے۔ہمیں امید ہے کہ مانیٹرنگ کمیٹی لبنان کی سرزمین سے نکلنے کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالے گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات ایک ایسے وقت میں کی جب جنوبی لبنان سے تین راکٹ اسرائیل کی طرف داغے گئے ۔جابر نے زور دے کر کہا کہ دریائے لیطانی کے جنوب میں واقع علاقے کو غیر مسلح کر دیا گیا ہے اور فوج ہر جگہ تعینات کر دی گئی ہے۔ دریائے لیطانی کے جنوب میں واقع علاقے کو غیر مسلح کرنے کا معاملہ پہلے ہی حل ہو چکا ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات