اسلحہ نما کھلونوں اور پٹاخوں کی فروخت پر پابندی ،دفعہ 144 نافذ

اتوار 23 مارچ 2025 15:40

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2025ء) ضلعی انتظامیہ نے ضلع مانسہرہ میں اسلحہ نما کھلونوں اور پٹاخوں کی فروخت پر پابندی عائد کر تے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ مانسہرہ پولیس نے واضح کیا کہ ہماری کارروائی کسی خاص تاجر یا دکاندار کے خلاف نہیں بلکہ ان ممنوعہ اشیاء کے خلاف ہے جو بچوں اور خاندانوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے تمام عناصر جو اسلحہ نما کھلونوں اور پٹاخوں کی فروخت میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پورنے واضح کیا ہے کہ عوام کے تحفظ کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو اس قسم کے خطرناک اور غیر محفوظ کھلونوں سے دور رکھیں۔ اگر کسی کو ممنوعہ اشیاء کی فروخت کے بارے میں علم ہو تو فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو مطلع کریں۔

متعلقہ عنوان :