ہمیں اپنے گھر ملک پاکستان کیخلاف ہر قسم کی دہشتگردی کامقابلہ کرنا چاہیے ،سیدمنظوراحمدشاہ جیلانی

پاکستان اسلامی دنیا کا واحد ملک ہے جسے اندرونی و بیرونی دشمنوں نے ہمیشہ نشانے پر رکھا ، اسے کمزور کیا ،سینئرحریت رہنما

اتوار 23 مارچ 2025 15:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء) ہمیں اپنے گھر ملک پاکستان کے خلاف ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہیے تاکہ وطن عزیز ایک سپر پاور اسلامی طاقت اور امن کا گہوارہ بن سکے، پاکستان دین اسلام کے نام پر بنایا گیا ہے، پاکستان اسلامی دنیا کا واحد ملک ہے جسے اندرونی و بیرونی دشمنوں نے ہمیشہ نشانے پر رکھا اور اسے کمزور کیا ہمیں تمام دشمنوں کا ملکر مقابلہ کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سینئر حریت رہنماء سید منظور احمد شاہ جیلانی نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان اسلام کا مضبوط قلعہ ہے، یہ وہ واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا اور اسلامی اصولوں اور نظام کی خاطر وجود میں لایا گیا جو اسلام دشمن قوتوں اور لبرل گنہگاروں کو قبول نہیں،آج سے 85 برس پہلے قرارداد پاکستان کے نام سے اس ملک کی بنیاد رکھی گئی جو اللہ نے لیلتہ القدر کے دن عطاء کیا جو ایک بہت بڑی نعمت ہے، یہ واحد ملک ہے جو ابتداء پیدائش کے ساتھ ہی مختلف قسم کی سازشوں اور خطرات کا جان بوجھ کر شکار رکھا گیا،مگر ہمنے دشمنوں کو بر وقت جواب نہیں دیا،اب وقت آچکا ہے ،یوم پاکستان کے دن قوم یکجہتی کا اظہار کرکے دشمنان اسلام و پاکستان کو کرارا جواب دے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج بھی ملک دشمن عناصر اور اسلام دشمن اغیار باہمی گٹھ جوڑ کر کے اس ملک میں دہشت گردی ،بدامنی اور علاقائی فرقہ وارانہ تصادم برپاء کیے ہوئے ہیں،دشمن اس ملک کے عوام کو ہمیشہ کی طرح پریشان حال رکھنا چا ہتے ہیں، وقت آگیا ہے کہ کو یہ پیغام دیا جایے کہ یہ ملک ناقابل تسخیر ہے اندرونی و بیرونی دشمن اس ملک کو سنبھلنے ہی نہیں دیتے اور خود پاکستانی عوام ان سازشوں کو نہیں سمجھتے، سادہ سی بات لوگوں کو کیوں نہیں سمجھ آتی کہ اس ملک میں جو بیرونی طاقتیں مداخلت اور دہشتگردی کروا رہی ہیں، انہوں نے ہی تو اسلامی ممالک کو توڑا لیبیاء،عراق، شام، یمن کشمیر،فلسطین، کو انہی اسلام دشمن قوتوں نے تباہ وبرباد کیے رکھا۔

وہ کیسے پاکستان کے ہمدرد ہو سکتے ہیں، ان ہی اسلام دشن قوتوں نے ہی پاکستان کو اقتصادی اور سیاسی طور پر کمزور کیے رکھا ہے، اب جب پاکستان ایٹمی قوت بناہے تو یہ عالمی یہود و ہنود اور نصرانی قوتوں سے برادشت نہیں ہو رہا ہے، وہ پاکستان کے کم علم اور کم فہم مسلمانوں کو پیسے کے عوض خرید کر علاقائی تقسیم،فرقہ بندی اور دہشت پسندی کا شکار بنا رہے ہیں، پاکستانیوں کو ان تباہ شدہ دیگر اسلامی ممالک سے سبق سیکھ کر اپنی فوج اور ملک اور ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، تاکہ دشمن ہم سے ہماری سر زمین اسلام نہ چھین سکے۔

سید منظور شاہ جیلانی نے کہا کہ ہمیں اپنے پیارے ملک پاکستان کے خلاف ہر طرح کی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے، تاکہ وطن عزیز ایک سپر پاور اسلامی طاقت اور امن کا گہوارہ بن سکے، آج کے دن ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ سر زمین پاکستان کے ساتھ محبت کا یہ رشتہ سیاہ پلاء دیوار کی مانندمضبوطی سے قائم رہے گا، اور ہم افواج پاکستان کے ساتھ ملکر اپنے ملک کی حفاظت کریں گے۔