راولپنڈی ،ناجائز اسلحہ رکھنے والی6ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ، مقدمات درج

اتوار 23 مارچ 2025 19:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء)راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والی6ملزمان گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوٹان پولیس نے ملزم مجید سے 1پستول 30بور معہ ایمونیشن ،نصیر آباد پولیس نے ملزم حسن سے 1پستول 30بور معہ ایمونیشن ،ملزم بلال سے 1پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم ذیشان سے 1پستول 30بور معہ ایمونیشن ، آراے بازار پولیس نے ملزم عبدالباسط سے 1پستول 30بور معہ ایمونیشن،جاتلی پولیس نے ملزم توصیف سے 1پستول 30بور معہ ایمونیشن بر آمد کیا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :