کوئٹہ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ کا لوکل بسوں کے نئے روٹ پرمٹ جاری کرنے کا اعلان

پیر 24 مارچ 2025 02:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء) کوئٹہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بہتر کرنے کے حوالے سے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ نے لوکل بسوں کے نئے روٹ پرمٹ جاری کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ شہر میں 2020 یا اس سے اوپر کے نئے ماڈل بسوں کو متعارف کرنے کے لئے نئے روٹ پرمٹ جاری کئے جائیں گے۔ نئے روٹ پرمٹ حاصل کرنے کے لئے درخواستیں سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن کے دفتر میں جمع کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :