ابھیشیک بچن کی ایشوریا رائے سے متعلق مزاحیہ گفتگو

پیر 24 مارچ 2025 12:10

ابھیشیک بچن کی ایشوریا رائے سے متعلق مزاحیہ گفتگو
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے حال ہی میں اپنی فلم I Want To Talk میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ جیتا، اس موقع پر ان کی مزاحیہ گفتگو نے تقریب کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ایوارڈ وصول کرتے ہوئے انہوں نے اپنی فلم کے ہدایت کار شوجیت سرکار اور ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ میرا پہلا بہترین اداکار کا ایوارڈ ہے، میں جیوری کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اس اعزاز کے قابل سمجھا۔

(جاری ہے)

تقریب میں اداکار ارجن کپور نے ابھیشیک سے فلم کے عنوان پر دلچسپ سوال پوچھا کہ کون ہے وہ شخص جس کی I Want To Talk کال آپ کو دبا میں ڈال دیتی ہی ابھیشیک نے ارجن کی غیر شادی شدہ زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے برجستہ جواب دیا کہ تمہاری شادی نہیں ہوئی ابھی تک ناں جب ہو جائے گی تب تمہیں اس سوال کا جواب مل جائے گا۔یہ سن کر محفل قہقہوں سے گونج اٹھی، اس کے بعد انہوں نے مزید کہا کہ جب بیوی کی کال آتی ہے اور وہ کہتی ہے، I Want To Talk تو بندہ سمجھ جاتا ہے کہ اب مشکل میں پھنسنے والے ہیں۔