عازمین حج کیلئے میننجائٹس ویکسین لگوانا لازمی قرار،نئی اہم ہدایت جاری

میننجائٹس ویکسین کے بغیر کسی کو بھی حج کی اجازت نہیں دی جائے گی ‘ میڈیا رپورٹ

پیر 24 مارچ 2025 12:13

عازمین حج کیلئے میننجائٹس ویکسین لگوانا لازمی قرار،نئی اہم ہدایت جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے متعدی بیماریوں سے بچا ئوکیلئے میننجائٹس ویکسین لگوانا ضروری قرار دیا ہے،ویکسی نیشن سے ممکنہ وبائی خطرات کو کم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میدیا رپورٹ کے مطابق سعودی شہریوں اور غیرملکیوں کیلئے میننجائٹس ویکسین کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس بار حج کرنے والے افراد کے حوالے سے سعودی حکام نے واضح کیا کہ میننجائٹس ویکسین کے بغیر کسی کو بھی حج کی اجازت نہیں دی جائیگی۔سعودی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم تمام افراد کو حج سے پہلے ویکسین لگوانی ہوگی، ویکسی نیشن جلد مکمل کریں تاکہ کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :