Live Updates

اسرائیل کاجنوبی لبنان میں اپنی فوج تعینات رکھنے کا اعلان

پیر 24 مارچ 2025 12:16

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)لبنان اور اسرائیل کے درمیان زمینی سرحد کی حد بندی کے لیے امریکہ کی سرپرستی میں ہونے والی حالیہ بات چیت کے باوجود اسرائیل نے گذشتہ نومبر سے نافذ جنگ بندی معاہدے کی شرائط کو نظرانداز کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے پانچ تزویراتی مقامات سے فوج واپس بلانے سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے چیف آف اسٹاف ایال ازمیر اور متعدد اعلی فوجی حکام کے ساتھ صورتحال کا جائزہ اجلاس میں شرکت کے بعد کہا کہ فوج لبنان کے پانچ مقامات پر غیر معینہ مدت تک قابض رہے گی۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات