صرف میں روسی صدر ولادی میرپیوٹن کو روک سکتا ہوں،ٹرمپ

روسی صدرولادیمیرپیوٹن کو سوائے ان کے اورکوئی نہیں روک سکتا، انٹرویو

پیر 24 مارچ 2025 12:16

صرف میں روسی صدر ولادی میرپیوٹن کو روک سکتا ہوں،ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)امریکہ کی ثالثی میں روس اور یوکرینی وفد کے درمیان سعودی عرب میں متوقع بات چیت کے آغاز سے ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری 2022 سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہاکہ روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کو سوائے ان کے اور کوئی نہیں روک سکتا"۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ میرے صدر رہتے ہوئے پیوٹن نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا۔ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انہوں نے کیئف اور ماسکو دونوں کے ساتھ مثبت تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے ۔یوکرین کے حوالے سے روسی فریق کے ساتھ عقلی بات چیت کی ہی"۔ انہوں نے کہا کہ میرے پوتین اور ان کے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلینسکی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔