عرب اسلامی وزارتی کمیٹی کا غزہ کی تعمیر نو کے عرب منصوبے کا خیر مقدم

کمیٹی کاغزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کے انخلا پر مشتمل معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ

پیر 24 مارچ 2025 14:58

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)عرب اسلامی وزارتی کمیٹی نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے عرب منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ منصوبہ 4 مارچ 2025 کو قاہرہ سربراہی اجلاس میں پیش کیا گیا تھا۔ اس میں غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے لیے کانفرنس کی بھی حمایت کی گئی تھی۔کمیٹی نے قاہرہ میں یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلی نمائندے کایا کالس کے ساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں غزہ کی پٹی میں حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔کمیٹی نے غزہ اور مغربی کنارے سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو واضح طور پر مسترد کیا اور فلسطینی اتھارٹی کے تحت فلسطینیوں کے قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے جنگ بندی کے خاتمے اور شہریوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

کمیٹی نے امن کی بحالی کو یقینی بنانے اور آبادی کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کے انخلا پر مشتمل معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔کمیٹی نے غزہ کی پٹی تک انسانی امداد کی بلا روک ٹوک رسائی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ امداد کے بہا میں رکاوٹ بننے والی پابندیوں کو ہٹانے اور بجلی جیسی بنیادی خدمات کو بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔کمیٹی نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی دراندازی اور امن کے عمل کو خطرے میں ڈالنے والے آبادکاری کے طریقوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :