متحدہ عرب امارات، اینوک گروپ کو توانائی کی بچت سے 395 ملین درہم حاصل

گروپ نے ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے کے لیے ارتھ آور 2025 میں بھی حصہ لیا، رپورٹ

پیر 24 مارچ 2025 16:03

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)متحدہ عرب امارات کے اینوک گروپ نے اپنے تمام آپریشنز میں جامع انرجی اینڈ ریسورس مینجمنٹ (ای اینڈ آر ایم ) سرگرمیوں کے ذریعے توانائی میں کمی میں نمایاں کامیابی ریکارڈ کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اینوک گروپ نے توانائی اور وسائل کے انتظام کے تحت 2014 سے 2024 کے درمیان مجموعی طور پر 395 ملین درہم کی توانائی بچت حاصل کی ہے، جبکہ گرین ہاس گیسوں کے اخراج میں 703,840 میٹرک ٹن کی کمی کی گئی ہے۔

گروپ نے ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے کے لیے ارتھ آور 2025 میں بھی حصہ لیا، جس دوران اپنی تنصیبات میں غیر ضروری لائٹس بند کر دی گئیں۔اینوک گروپ کے سی ای او سیف حمید الفلاسی نے پائیدار ترقی اور توانائی کے مثر استعمال کے لیے گروپ کے عزم کو دہرایا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ، ہم توانائی کی بچت، ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھتے ہیں۔

سال 2024 میں گروپ کی مختلف کاروباری اکائیوں نے توانائی کے مثر استعمال سے خاطر خواہ بچت کی، جن میں اینوک پروسیسنگ کمپنی نے نمایاں کردار ادا کیا۔اینوک گروپ کے پائیداری کے اقدامات میں پانی کا تحفظ، قابل تجدید توانائی کا فروغ، اور توانائی کے مثر استعمال جیسے منصوبے شامل ہیں، جو ماحول دوست ترقی کے اہداف کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔