جنوبی کوریا میں ہولناک جنگلاتی آگ بے قابو، 4 افراد ہلاک ، 6 زخمی

پیر 24 مارچ 2025 16:03

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)جنوبی کوریا کے جنوب مشرقی علاقوں میں جنگلاتی آگ میں 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن تیز اور خشک ہوائیں امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ آگ سان چیونگ کانٹی میں بھڑکی، جو دارالحکومت سیول سے 250 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے، اور تیزی سے دیگر علاقوں تک پھیل گئی۔جنگلاتی آگ کے مزید واقعات یوسونگ (شمالی گیونگ سانگ صوبہ)اور الجو کائونٹی میں بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :