قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں بین الشعبہ جاتی محفل نعت اورحسنِ قرأت مقابلہ کا عظیم کا انعقاد

پیر 24 مارچ 2025 17:08

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (کے آئی یو) میں روح پرور بین الشعبہ جاتی محفل نعت و حسنِ قرأت مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق حسن قرأت و نعت مقابلے میں یونیورسٹی کے سینئر انتظامی وتدریسی آفیسران سمیت طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مقابلے میں شریک طلباء نے نہ صرف اپنے قرآتی و نعت خوانی کے ہنر کا مظاہرہ کیا بلکہ سریلی آوازوں میں گونجتی قرأت اور نعت نے حاضرین کے دلوں کو چھو لیااور خوب محظوظ ہوئے۔

روحانی محفل منعقدکرنے کا مقصد طلباء کو اپنے فن کو اجاگر کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرنا تھا۔مقابلے کاانعقاد پرووسٹ آفس کے آئی یو نے ینگ پیس اینڈڈویلپمنٹ کروپس (YPDC)،آرٹس اینڈ ڈرامیٹکس سوسائٹی اور یوتھ ایمپاورمنٹ کلب(YEC) کے تعاون سے کیاتھا۔

(جاری ہے)

قرآت اور نعت کے ماہرین پر مشتمل ججز پینل نے طلباء کی جانب سے پیش کردہ قرآت اور نعتوں کو مختلف پیرایئیوں سے جانچتے ہوئے مقابلے میں نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے ناموں کا اعلان کیا۔

جس کے مطابق قرآت میں شعبہ انگلش کے طالب علم قاری حافظ محمد نے پہلی،شعبہ پلانٹ سائنسز کے طالب علم رحمت اللہ نے دوسری جبکہ شعبہ کمپیوٹر سائنسزکے طالب علم مشرف علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ نعتیہ مقابلے میں شعبہ آئی آر کے طالب علم میثم ،شعبہ کمپیوٹر سائنسز کے طالب علم عامر حسین دوسری جبکہ علمدار حسین شعبہ اکنامکس کے طالب علم نے تیسری پوزیشن اپنے نام کیا۔

حسن قرآت و نعتیہ مقابلے کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر ضیغم علی،ڈائریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر سجاد علی، پرووسٹ ڈاکٹر قمر عباس و دیگر نے منتظمین، شرکاء اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور اس نوعیت کے تقاریب طلباء کو نہ صرف اپنے ہنر کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ انہیں قرآت اور نعت کے ذریعے اپنے ایمان سے جڑنے کا بھی ایک خوبصورت موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ بھی اس طرح کے تقاریب کا انعقاد کیا جائے تاکہ طلباء اپنی ثقافت اور روایات سے جڑے رہیں اور اپنے ہنر کو مزید نکھاریں۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو سرٹیفیکیٹس اور انعامات سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :