پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو کپتان مقرر کردیا

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 24 مارچ 2025 16:03

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو کپتان مقرر کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 مارچ 2025ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز کے کپتان کا اعلان کر دیا گیا۔
سابق آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔ 
کراچی کنگز نے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے جارح مزاج کھلاڑی کو پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025ء میں اپنی پہلی باری میں پلاٹینم کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا تھا۔

(جاری ہے)

 
کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے ہم ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز فیملی میں بطور کپتان خوش آمدید کہتے ہیں، وارنر کی بطور لیڈر اور میچ ونر کارکردگی ہماری ٹیم کے ویژن سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔  
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔