چیچہ وطنی، رمضان نگہبان پیکیج کے 60 ہزار روپے دھوکہ دہی سے خورد برد کرنے پر دو ریٹیلرزگرفتار

پیر 24 مارچ 2025 17:29

چیچہ وطنی،  رمضان نگہبان پیکیج کے 60 ہزار روپے دھوکہ دہی سے خورد برد ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) چیچہ وطنی میں رمضان نگہبان پیکیج کے 60 ہزار روپے دھوکہ دہی سے خورد برد کرنے پر دو ریٹیلرز کوگرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈاکخانہ بازارمیں نجی بنک کے ریٹیلر مبشرلطیف نے دھوکہ دہی سے رمضان نگہبان پیکیج کے تین مستحقین شاہداقبال،محمدمظہراور محمدگفتارکے30 ہزار روپے خورد برد کرلئے۔اسطرح اقبالنگر میں ریٹیلر راجہ نثار احمد نے بھی تین مستحقین غلام مصطفی،محمدحسین بھٹی اورصادق حسین کے30ہزار روپے خود نکال کرہڑپ کرلئے ،متاثرہ مستحقین کی شکایات اور ریونیوآفیسر کی رپورٹ پر پولیس نے دونوں ریٹیلرکو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :