ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ہمیش جیوانیم محمد یاسر کولاچی اور محمد عباس مانک کی جانب سے لاء چیمبر کا افتتاح

پیر 24 مارچ 2025 20:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ہمیش جیوانیم محمد یاسر کولاچی اور محمد عباس مانک کی جانب سے لاء چیمبر کا افتتاح، تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان ایڈوکیٹ حمیش جیوانی، یاسر کولاچی، اور ایڈوکیٹ محمد عباس مانک نے ایچ کے مانک لا ایسوسی ایٹ کے نام سے اپنے چیمبر کا افتتاح کر دیا، اس پٴْروقار تقریب میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے صدر ایڈوکیٹ قربان ملانو نے شرکت کی اور ربن کاٹ کر چیمبر کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں شہر کے ممتاز وکلا، قانونی ماہرین اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر معزز مہمانوں نے نئے چیمبر کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے وکالت کے شعبے میں ایک مثبت قدم قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ چیمبر قانونی خدمات کی فراہمی میں ایک مؤثر کردار ادا کرے گا اور انصاف کی فراہمی میں معاون ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

سندھ ہاء کورٹ بار کے صدر ایڈوکیٹ قربان ملانو اور سینئر قانوندان محفوظ اعوان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہمیش جیوانی اور محمد عباس کو مبارکباد دی اور کہا کہ وکالت نہ صرف ایک پیشہ بلکہ ایک عظیم خدمت بھی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ چیمبر عوام کو قانونی معاونت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔تقریب کے آخر میں معزز مہمانوں اور شرکاء کی تواضع کی گئی، جبکہ نئے چیمبر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :