ڈپٹی کمشنر لاہور کا تحصیل شالیمار کے مختلف مقامات کا دورہ، صفائی و دیگر اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا

پیر 24 مارچ 2025 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) کلین مشن کی تکمیل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہورسید موسی رضا نے تحصیل شالیمار کے مختلف مقامات کے دورے کیے۔ انہوں نے ساہواڑی روڈ رام گڑھ، نبی پورہ روڈ میں صفائی و دیگر اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بریفنگ میں بتایا کہ صفائی میکانزم اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کیلئے سخت مانیٹرنگ جاری ہے۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے صفائی میکانزم پر عملدرآمد کروایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو ہدایت کی کہ صفائی معاملے میں مزید کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ جن پوائنٹس پر ابھی بھی گندگی کے ڈھیر موجود ہیں وہاں وزٹ کر کے فی الفور ختم کروائے جائیں، انہوں نے کہا کہ مسلسل دوروں سے صفائی میکانزم میں مثبت پیشرفت نظر آئی ہے،سید موسی رضا نے ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کی کہ رہ جانے والے پوائنٹس پر صفائی عمل فوری بہتر بنائیں اور برقرار رکھیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہری بھی صفائی برقرار رکھنے میں ضلعی انتظامیہ لاہور کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :