نشتر میڈیکل یونیورسٹی فارمیسی کالج کے فارم ڈی پروگرام کو منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز نے منظور کر لیا

پیر 24 مارچ 2025 22:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے فارمیسی کالج فارم ڈی (Pharm D) پروگرام کو فارمیسی کونسل منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز نے منظور کر لیا ہے۔ پروگرام کی منظوری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو اپنے افتتاحی بیچ کے لیے 50 طلباء کو داخلہ دینے کی اجازت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے اس اہم کامیابی پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنگ میل معیاری تعلیم کی فراہمی اور ہنر مند فارماسسٹ تیار کرنے کے ہمارے مشن میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ دوسری جانب طبی اور دیگر حلقوں نے اس اہم سنگ میل کو عبور کرنے پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اظہار تشکر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :