حکومت کی عافیہ کیس کو ختم کرنے کی استدعا شرمناک ہی:پاسبان

منگل 25 مارچ 2025 02:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء) پاسبان ڈ یموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت کی عافیہ کیس کو ختم کرنے کی شرمناک استدعا اپنی ذمہ داریوں سے جان چھڑاناہے۔ حکومت کی بدنیتی واضح ہوگئی ہے۔ ایسی وزارتوں اور مناصب کا کوئی فائدہ نہیں جو بیٹیوں کی حفاظت ہی نہ کر پائے۔ بائیس سالوں سے امریکی جیل میں قید بے گناہ پاکستانی شہری کیا اب بھی آزادی کی مستحق نہیں کیا ایک مسلمان پاکستانی عورت کے تئیں پاکستانی سیاستدانوں ،حزب اختلاف اوراین جی اوز کی کوئی ذمہ داری نہیں آئین پاکستان کی رو سے پاکستانی شہریوں کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

بائیس سالوں میں کئی بار نون لیگ کی حکومت برسر اقتدار آئی لیکن اپنی بیٹی کے لئے کبھی آواز بلند نہیں کی۔

(جاری ہے)

عافیہ کیس میں ٹرننگ پوائنٹ آیا ہے ،اب سیاستدانوں اور حز ب اختلاف کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کا احتساب کریں اور عافیہ صدیقی کی رہائی کیس میں بھرپور حصہ لینے کے لئے ھکومت پر پریشر ڈالیں۔ حکمران اور سیاستدان یاد رکھیں کہ غیرت اور عزت پر سمجھوتے نیں ہوتے۔ عزتوں پر سمجھوتے کرنے والوں کو تاریخ میں بدترین الفاظ میں یاد رکھا جاتا ہے۔ حکمران عافیہ کے معاملے میں قوم کی بددعائیں نہ لیں۔ ڈاکٹر عافیہ نے بائیس سال جیل میں گزار دیئے۔ جوان گئی تھی اب بوڑھی ہورہی ہے،فیصلہ ساز اب ڈاکٹر عافیہ کے بارے میں جراتمندانہ فیصلہ کریں