ننکانہ صاحب بابا گورو نانک کی جنم بھومی ہونے کے ناطے سے ایک انٹرنیشنل سٹی ہے، ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل

میاں نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز نے جلسہ عام میں ننکانہ کی ترقی کے لے عوام کے ساتھ جو وعدے کیے تھے وہ انشااللہ پورے ہونگے

منگل 25 مارچ 2025 10:50

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)وزیر مملکت ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب بابا گورو نانک کی جنم بھومی ہونے کے ناطے سے ایک انٹرنیشنل سٹی ہے اور اس کے شیان شان ہی اس کو ماڈل بنانا میری اولین ترجیح ہے وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے وزیر بننے کے بعد اپنے حلقے کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز نے جلسہ عام میں ننکانہ کی ترقی کے لے عوام کے ساتھ جو وعدے کیے تھے وہ انشااللہ پورے ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں وزارت کا منصب سنمبھالنے کے بعد ننکانہ صاحب پہلی بار آمد کے موقع پر میڈیا نمائندگان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں حلقہ این اے 112 کی عوام اور میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف کی مشکور و ممنون ہوں جنہوں نے مجھے اللہ کے فضل و کرم کے ساتھ وزارت کے منصب پر فاز کیا انہوں نے کہا کہ منڈی فیض آباد مانگٹانوالہ ، موڑ کھنڈا ، بچیکی ، سیدوالا اور اہل ننکانہ نے جس گرم جوشی اور محبت سے ننکانہ پہنچنے پر میرا والہانہ استقبال کیا اس پر میں انکی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں اور میں یقین دلاتی ہوں دختر ننکانہ انکو ہرگز مایوس نہیں کروں گی۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل سٹی ننکانہ کو میں ایک مثالی ماڈل سٹی بناں گی۔لوگوں کو درپیش تمام بنیادی مسائل حل کیے جائیں، سیوریج سسٹم ، نئی سڑکوں تعمیر اور ٹوٹ پھوٹ کی شکار گلیوں میں پی سی بچھانے کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دیا جائے گا۔ضلع ننکانہ کے تمام قصبوں اور دیہات میں بھی ترقیاتی کام انجام دیئے جائیں گے۔ وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا کہ حالیہ آنے والے بجٹ میں ضلع ننکانہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے ایک بھاری فنڈز کا پیکج منظور کرواں گی تاکہ میرے حلقے کی عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل ہو سکے۔