دل کی تکلیف کے بعد بھی اردنی نوجوان نے سانس کی طاقت سے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

منگل 25 مارچ 2025 14:51

دل کی تکلیف کے بعد بھی اردنی نوجوان نے سانس کی طاقت سے ورلڈ ریکارڈ بنا ..
عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)اپنی صلاحیتوں پر عزم اور یقین کو یکجا کرنے والی کہانی میں 25 سالہ اردنی نوجوان یاسر الزیاد نے اپنے منہ سے ہوا بھر کر پانی کی ربڑ کی بوتل کو ریکارڈ وقت میں پھاڑ کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ یاسرنے پانی کی بوتل کے اندر زور دار سانس لے کر 6.5 سیکنڈز کا ریکارڈ بنانے والے روسی چیمپئن کو شکست دے دی اور گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یاسر ڈیڑھ سال کی شدید تربیت اور سخت مشقوں کے بعد 4.96 سیکنڈز کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔ یاسر نے بتایا کہ اس نے اپنے والد کے ساتھ اپنے گھر کی تعمیر کے لیے کنکریٹ اٹھانے سے اپنا سفر شروع کیا تھا۔ یاسر نے کہامیں نے چھوٹی عمر میں ہی دریافت کرلیا تھا کہ میرے پاس منفرد جسمانی طاقت ہے۔ اس کے بعد میں باڈی بلڈنگ کی دنیا میں داخل ہوا اور وہ وزن اٹھانا شروع کیا جسے اس کی عمر کے لوگ اٹھا نہیں سکتے تھے۔

متعلقہ عنوان :