Live Updates

مغربی کنارے کے فلسطینی انتہائی نازک صورتِ حال سے دوچار ہیں، ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز

منگل 25 مارچ 2025 15:46

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) فرانسیسی تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) فلسطینیوں کو درپیش انتہائی نازک صورتِ حال کی مذمت کی ہے جو مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائی سے بے گھر ہو گئے ہیں۔ العربیہ کے مطابق ایم ایس ایف نے کہا کہ فلسطینی مناسب پناہ گاہ، ضروری خدمات اور صحت کی نگہداشت تک رسائی سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

ذہنی صحت کی صورتِ حال تشویشناک ہے۔ تنظیم نے کہا کہ اس حد تک جبری نقلِ مکانی اور کیمپوں کی تباہی مغربی کنارے میں عشروں میں نہیں دیکھی گئی۔ ایم ایس ایف کے آپریشنز ڈائریکٹر برائس ڈی لا ونگنے نے کہا کہ لوگ اپنے گھروں کو واپس جانے سے قاصر ہیں کیونکہ اسرائیلی افواج نے کیمپوں تک رسائی روک دی ہے اور گھراور بنیادی ڈھانچہ تباہ کر دیا ہے۔ اسرائیل کو یہ روکنا ہو گا اور انسانی ہمدردی کی کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :