لاہور، گلاب دیوی ہسپتال میں بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کرنیوالا سکیورٹی گارڈ گرفتار

منگل 25 مارچ 2025 16:01

لاہور، گلاب دیوی ہسپتال میں بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کرنیوالا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء) لاہور کے گلاب دیوی ہسپتال میں بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق گلاب دیوی ہسپتال کے گارڈ کی بچی سے ذیادتی کی کوشش کی تو نصیر آباد پولیس نے 15کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

10سالہ بچی ہسپتال اوپی ڈی میں چیک اپ کے لیے آئی تھی جہاں سکیورٹی گارڈ نے ورغلا کر بچی کو کمرے میں بلایا، کمرے میں گارڈ ولی خان نے بچی سے ذیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا جسے پولیس نے آدھے گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے NEVER AGAIN کے متعلق واضح احکامات جاری ہیں، بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ عنوان :