
متحدہ عرب امارات کا فلسطینی المقاصدہسپتال کو 64.5 ملین ڈالر مالی امداد دینے کا اعلان
منگل 25 مارچ 2025 16:07
(جاری ہے)
اماراتی امدادی ادارے کے چیئرمین ڈاکٹر طارق احمد العامری نے کہا کہ الامارات بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر مشرقی یروشلم، غزہ اور دیگر اہم علاقوں میں صحت کی سہولیات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
المقاصد ہسپتال ایک مرکزی طبی مرکز ہے جہاں دل کے آپریشن، بچوں اور ہڈیوں کے امراض، طبی تحقیق اور ہمہ گیر طبی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گیبرییسس نے بتایا کہ اس امداد سے ہسپتال کو ضروری ادویات، طبی سامان، امیجنگ سہولیات، زچہ و بچہ شعبے کی بہتری، اور 11 شعبہ جات میں 100 سے زائد ریزیڈنٹس کی تربیت ممکن ہو رہی ہے۔ہسپتال کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمر ابو زیدہ نے امارات کی مسلسل مدد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی مدد ہمارے لیے بے حد اہم ہےجس کی بدولت ہم اپنی خدمات مؤثر انداز میں جاری رکھ سکتے ہیں۔ المقاصد ہسپتال 1968 میں 20 بستروں کے ساتھ قائم ہوا تھااور آج اس کی گنجائش 250 بستروں سے زائد ہو چکی ہے جبکہ عملے کی تعداد 950 سے زیادہ ہے۔ ہسپتال کا تربیتی پروگرام 13 میڈیکل شعبہ جات میں ریزیڈنسی فراہم کرتا ہے، جسے فلسطینی اور اردنی میڈیکل کونسل کی منظوری حاصل ہے۔ اب تک 540 سے زائد سپیشلسٹ ڈاکٹرز اس پروگرام سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔ہسپتال سالانہ یروشلم، مغربی کنارے اور غزہ سے آنے والے 66,000 سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
چین ڈیل کرنا چاہتا ہے، ہم ڈیل کرنے جارہے ہیں، ٹرمپ
-
مجھے پوپ بنایا جائے، امریکا کے صدر ٹرمپ کا ازراہ مذاق بیان
-
دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان
-
نیتن یاھو اور رونن بار کے درمیان تنائو، اسرائیل رونن بار کی برطرفی سے پیچھے ہٹ گیا
-
ہارورڈ یونیورسٹی قوانین میں تبدیلی کا معاملہ، ٹرمپ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کرا دیں
-
مودی سرکار پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار
-
پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار خوف و ہراس میں مبتلا
-
متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی کینیڈا کے وزیر اعظم کو کامیابی پر مبارکباد
-
سعودی عرب کا غیر قانونی حجاج اور سہولتکاروں کیلئے سخت سزاؤں کا اعلان
-
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے، 5 بچوں سمیت 44 فلسطینی شہید
-
روس نے یوکرین میں 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا
-
اسرائیل لائیوٹی وی پرغزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کررہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.