ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 25 مارچ 2025 17:38

ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کہا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے تعزیت کے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور والدہ کی مغفرت فرمائے ۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔