وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 25 مارچ 2025 17:49

وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کووزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں ، اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے،مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعاگو ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :